یونان کی حکومت نے 25 پاکستانیوں کو 3 ماہ قید میں رکھنے کے بعد بے دخل کر دیا،

لاہور ائیرپورٹ پہنچتے ہی امیگریشن عملے نے ملزموں کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا

جمعہ 11 اگست 2017 19:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) یونان کی حکومت نے 25 پاکستانیوں کو 3 ماہ قید میں رکھنے کے بعد بے دخل کر دیا، لاہور ائیرپورٹ پہنچتے ہی امیگریشن عملے نے ملزموں کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

لاہور ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق یونان کی حکومت نے بے دخل کیے گئے 25 پاکستانی مختلف پروازوں کے ذریعے لاہور ڈی پورٹ کر دیئے۔ جنہیں امیگریشن حکام نے ائیرپورٹ پہنچتے ہی گرفتار کر لیا اور قیدیوں کی بس میں ڈال کر تمام ملزموں کو جیل منتقل کر دیا ذرائع کا کہنا ہے کہ بے دخل 25 پاکستانیوں نے انسانی سمگلرز کی مدد سے یورپ جانے کی کوشش کی تاہم گرفتار ہو گئے اور تین ماہ قید کے بعد ڈی پورٹ کر دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :