نواز شریف کی لاہور آمد کے حوالے سے متبادل سیکیورٹی پلان تیار، ریسکیو کرنے کیلئے 3اہم مقامات پر ہیلی پیڈز بنا دیئے‘

ریلی کی 120 سیف سٹی کیمروں سے نگرانی ہوگی‘ذرائع

جمعہ 11 اگست 2017 19:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی لاہور آمد کے حوالے سے متبادل سیکیورٹی پلان تیار، نوازشریف کو ریسکیو کرنے کیلئے تین اہم مقامات پر ہیلی پیڈز بنا دیئے‘ ریلی کی 120 سیف سٹی کیمروں سے نگرانی ہوگی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد شریف کی آمد کے موقع پر متبادل سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا نوازشریف کو ریسکیو کرنے کیلئے تین ہیلی پیڈز تیار کیے جاچکے ہیںکسی بھی ہنگامی صورتحال میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ریسکیو کرنے کیلئے لاہور شہر کے تین اہم مقامات ماچس فیکٹری گرائونڈ، شاہی قلعہ اور گورنر ہا ئوس میں ہیلی پیڈز بنائے گئے ہیںہیلی پیڈز پر لاہورپولیس اور ٹریفک پولیس کی نفری تعینات کی جائے گی نواز شریف کی ریلی کی سیکیورٹی کیلئے پولیس نے شاہدرہ موڑ کے قریب واقع جنگل میں سرچ اینڈ سویپ آپریشن کیا، بارودی مواد کا پتہ چلانے والے آلات اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے جنگل کی تلاش کی۔

متعلقہ عنوان :