چکوال مندرہ روڈ دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے، تین افراد شدید زخمی

جمعہ 11 اگست 2017 19:42

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) چکوال مندرہ روڈ پر جمعہ کے روز موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں میں اقبال حسین ولد امیر حسین ساکن لطیفال عمر ساٹھ سال، سیدہ بی بی زوجہ عدنان عمر 35سال ساکن جوند، کوثر عباس ولد وارث خان عمر 45سال ساکن چک عمرا کو ریسکیو 1122نے زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال منتقل کیا، ادھر قصبہ مرید میں تیز رفتار موٹرسائیکل نے شادی شدہ خاتون کو ٹکر مارکر شدید زخمی کردیا، پچاس سالہ معروف زوجہ جاوید ساکن بھون کو ریسکیو 1122نے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال پہنچایا، ادھر تلہ گنگ روڈ چکوال میں موٹرسائیکل پھسلنے سے 45سالہ ظفر اقبال ولد محمد معصوم شدید زخمی ہوگیا، زخمیوں کو ریسکیو 1122نے چکوال پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :