ریسکیو 1122نے بھینس کو زندہ سلامت گہرے کنویں سے نکال لیا

جمعہ 11 اگست 2017 19:39

ریسکیو 1122نے بھینس کو زندہ سلامت گہرے کنویں سے نکال لیا
چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) قصبہ ڈھاب خوشحال میں قیمتی بھینس کنویں میں گر گئی، ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر کئی گھنٹے کی تگ ودو کے بعد بھینس کو زندہ سلامت گہرے کنویں سے نکال لیا، بھینس عمر دراز کی ملکیت تھی اور سڑک کے کنارے موجود کنویں کے اندر گر گئی، ساون کے موسم کی وجہ سے گھاس زیادہ ہونے کی وجہ سے کنواں چھپا ہوا تھا، عمر دراز اور اہل علاقہ نے ریسکیو 1122کا شکریہ ادا کیا ہے۔