سینیٹر شاہی سید کی ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی اور اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت

جمعہ 11 اگست 2017 19:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے کراچی کے علاقے عزیز آباد میں ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی اور اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹارگٹ کے پے درپے واقعات انتہائی افسوس ناک ہیںٹارگٹ کلرز کو کسی صورت دوبارہ منظم نا ہونے دیا جائے آپریشن کی رفتار کو مذید تیز کیا جائے اور واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے باچا خان مرکز سے جاری کردہ مذمتی بیان میں انہوں نے مذید کہا کہ ہم شہداء کے پسماندگان سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات کو بلند کرے ۔

متعلقہ عنوان :