لاہور،واسا نے شہر میں موجود صارفین کی بلنگ ،ریکوری آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا

جمعہ 11 اگست 2017 19:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) نے شہر میں موجود صارفین کی بلنگ اور ریکوری آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔بتایا گیا ہے کہ واسا کی جانب سے شہر میں بلنگ اور ریکوری کا نظام آٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واسا نے اہل کمپنیوں سے 28 اگست تک بڈز پیشکش طلب کرلی ہے، واسا شہر کے 6 لاکھ 90 ہزار کنکشنز کے بلوں کی تقسیم کا نظام آئوٹ سورس کرے گا۔

واسا کنزیومر سے بلوں کی مد میں ریکوری بھی آئوٹ سورس کرے گا۔ کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کمپنی کو کمیشن کی صورت میں ادائیگی کی جائے گی۔ ایم ڈی واسا کی منظوری کے بعد شعبہ ریونیو نے پیشکش مانگی ہے۔ واسا حکام کا کہنا ہے کہ نظام آٹ سورس کرنے سے سو فیصد بلوں کی ترسیل اور ریکوری میں مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :