سنٹرل پنجاب نے گھاس نہیں ڈالی ، فلاپ شو نوجوان کا نا حق خون لے گیا ‘عبدالعلیم خان

سرکاری وسائل سے نکلنے والی ریلی سپریم کورٹ کا فیصلہ تبدیل نہیں کر سکتی‘میڈیا سے گفتگو

جمعہ 11 اگست 2017 19:29

سنٹرل پنجاب نے گھاس نہیں ڈالی ، فلاپ شو نوجوان کا نا حق خون لے گیا ‘عبدالعلیم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدرعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ کی پارٹی نواز لیگ اپنے انجام کی طرف تیزی سے گامز ن ہے آج سنٹرل پنجاب کے اضلاع نے بھی گھاس نہیں ڈالی البتہ یہ فلاپ شو ایک نو جوان کا نا حق خون ضرور لے گیا ،سرکاری وسائل سے نکلنے والی ریلی سپریم کورٹ کا فیصلہ تبدیل نہیں کر سکتی ۔

عبدالعلیم خان نے چئیرمین سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپناسیاسی جنازہ طویل کرنے سے نواز شریف کی سیاسی باقیات زندہ نہیں ہوجائیں گی اور نہ ہی سٹرکیں بنداور نظام زندگی مفلوج کرکے ساکھ بچائی جاسکتی ہے ، انہوں نے کہا کہ جب دھاندلی کے خلاف لانگ مارچ ہوا تو جمہوری آمروں نے پی ٹی آئی کے پر امن کارکنوں پر آنسو گیس اور ڈنڈے برسائے گئے اب نااہل ہونے پر گھر رخصتی پر مظلومیت کا ڈرامہ رچانے کیلئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیاجارہا ہے ، انہوں نے کہا کہ بادشاہی ناز نخروں کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سرائے عالمگیر میں نواز شریف کے ہوٹل کو بلاتعطل بجلی فراہم کی گئی جبکہ اس علاقے کے عوام 10سے 16گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کا عذاب جھیل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی جنازے میں 5لاکھ افراد بھی شریک ہوجائیں مردہ زندہ نہیں ہوجاتا،سرکاری خرچ پر نکالی جانے والی نواز شریف کی ریلی بھی منطقی انجام کو ٹال نہیں سکتی۔دریں اثناء پی ٹی آئی چئیرمین سیکرٹریٹ میں عبدالعلیم خان سے سابق وزیر اعلیٰ میاں افضل حیات ،قصور سے مسز مسعود بھٹی ،لاہور سے سابق ایم پی اے آجاسم شریف ،پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں راجہ شبیر ، حاجی اسلم بھٹی ،سجاد کھرل ،بلال اسلم ، شوکت بھٹی نے ملاقاتیں کیں اور موجودہ سیاسی صورتحال ،13اگست کے جلسے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

متعلقہ عنوان :