باجوڑو چم کلے میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی ، زیر کاشت زمین کو شدید

نقصان،گاوں کی رابطہ سڑک کو بھی پانی بہہ کر لے گیا

جمعہ 11 اگست 2017 19:26

لوئیر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) لوئیردیر تالاش کے باجوڑو چم کلے میں بارش کے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی ، زیر کاشت زمین کو شدید نقصان،گاوں کی رابطہ سڑک کو پانی ساتھ بہہ کر لیے گیا جبکہ قریبی واقع سرکاری سکول ، واٹر سپلائی سکیم ،اورمقامی مقبرہ کو نقصان کو بھی نقصان کا خدشہ ہے، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل بانڈگی تالاش کے علاقہ باجوڑو چم کلے کے معززین محمد علی ، ماسٹر عبدالحمید ، عزیز حسن ، وصال خان ، سیف اللہ ،بلال، وارث خان شیر زادہ خان نے کہا کہ مقامی ناظم یو سی بانڈگئی کی جانب سے بانڈگی خوڑمیں تعمیر کئے گئے حفاظتی پشتوں میں مبینہ طورپر اپنے من پسند افراد اور رشتہ داروں کے زمینوں کو نوازا گیا ہے جبک غریب اور مستحق لوگوں کے زمینوں کو نظر انداز کیا گیا ہے جس کی وجہ سے حالیہ بارش کے سیلابی پانی نے تباہی مچاتے ہوئے حفاظتی پشتوں سے محروم افراد کی زمینوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے جبکہ ساتھ ہی سکول ، مقبرہ، واٹر سپلائی سکیم کو بھی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے فوری تحقیقات کی جائے ، انہون نے کہاکہ علاقہ باجوڑو کی چم سڑک مکمل ختم ہوچکا ہے جس سے علاقہ کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، انہون نے حکومت سے مطالبہ کیا ہمارے جو نقصانات ہوئے ہے ان کا معاوضہ دیا جائے اور ہمارے زمینوں میں حفاظتی پشت بنائے جائے اور جو پشت بنائے گئے ہے ان کی تحقیقات کی جائے ورنہ ہم احتجاج کرنے پر مجبورنہ کیا جائے

متعلقہ عنوان :