پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 5.522 بلین روپے کے سودے

جمعہ 11 اگست 2017 18:49

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 5.522 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ جمعہ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2.991 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 5.522 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 20006 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.175 بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.894 بلین روپے، کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 865.188 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 386.11 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 131.192 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 30.608 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 23.038 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 15.692 ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :