روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 400 اور 6 ہزار 859 روپے پر بند

جمعہ 11 اگست 2017 18:49

روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 400 اور 6 ہزار 859 روپے پر بند
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھائو میں مندی کا رجحان رہا۔ جمعہ کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس میں بالترتیب 50 روپے اور 53 روپے کی کمی رونماء ہوئی۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی فصل 2017-18ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھائو 6 ہزار 450 روپے سے کم ہو کر 6 ہزار 400 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 6 ہزار 912 روپے سے کم ہو کر 6 ہزار 859 روپے رہ گئی۔

اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھائو 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 545 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 155 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 7 ہزار 14 روپے پر بند ہوئے۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی فصل برائے 2017-18ء کی 19 ہزار 100 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 375 روپے سے 6 ہزار 690 روپے فی من رہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میرپورخاص کی روئی کی 1 ہزار گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھائو 6 ہزار 375 روپے سے 6 ہزار 425 روپے فی من پر بند ہوئے۔ اسی طرح حیدرآباد کی روئی کی 2 ہزار گانٹھوں کے سودے بھی 6 ہزار 375 روپے سے 6 ہزار 450 روپے فی من رہے۔ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ گوجرہ کی روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6 ہزار 690 روپے فی من پر بند ہوئے جبکہ وہاڑی کی روئی کی 500 گھانٹھوں کے سودے 6 ہزار 675 روپے فی من رہے۔