حقوق کی فراہمی کے لئے ہر حد تک جاینگے،حبیب الرحمن وزیر اوقاف کے پی کے

جمعہ 11 اگست 2017 18:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اوقاف و مذہبی امور حبیب الرحمٰن کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں محکمہ اوقاف کے افسران سمیت شنکیاری مانسہرہ کے کمیٹی ممبران و علاقہ مشران نے شرکت کی ۔وزیر اوقاف نے کہا کہ عوام کے جائز حقوق دینا ہمارا فرض ہے اور حقوق کی فراہمی کے لئے ہر حد تک جاینگے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں شنکیاری مانسہرہ سے آئے ہوئے وفد سے بات چیت کے دوران کی۔اجلاس میں شنکیاری و ملحقہ علاقوں میں قبرستان اور جنازگاہوں کی زمین پر بات ہوئی۔شنکیاری وفد نے وزیر اوقاف کو وہاں موجودہ مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے کہا کہ بہت جلد ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو وہاں موجود مسائل کی انکوائری کرے گی اور رپورٹ مجھے پیش کریگی جس پر ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ زمین عوام کا حق ہے اور یہ حق ان سے کوئی نہیں چھین سکتا ۔وزیر اوقاف نے وفد کو یقین دلایا کہ بہت جلد ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا ۔حاجی حبیب الرحمٰن نے کہا کہ عوام نے ہم پر اعتماد کیا ہے اور ہمیں اپنی خدمت کا موقع دیاہے اب وقت ہے کہ ان کے جائز حقوق کی فراہمی یقینی بنائے ۔وزیر اوقاف نے کہا کہ قبرستان اور جنازگاہوں کا مسئلہ ایک سنگین مسئلہ ہے اس کو بنا تاخیر اور کوتاہی کے حل کیا جائے گا۔