سینیٹ ذیلی کمیٹی کم ترقی یافتہ علاقہ جات کااجلاس

ْ قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کے بجٹ میں اضافے،فنانس ڈویژن سے سروس رولز کی منظوری دی گئی ْملازمین کی مستقلی ،اے جی پی آر کے ذریعے تنخواہوں کی ادائیگی کی جلد سے جلد کرنے کی ہدایت

جمعہ 11 اگست 2017 18:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) سینٹ ذیلی کمیٹی کم ترقی یافتہ علاقہ جات کی کنونیئر روبینہ عرفان نے قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کے بجٹ میں اضافے،فنانس ڈویژن سے سروس رولز کی منظوری ، ملازمین کی مستقلی ،اے جی پی آر کے ذریعے تنخواہوں کی ادائیگی کی جلد سے جلد کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ اجلاس میں قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کے عارضی اور مستقل ملازمین کی طرف سے عدالتوں سے حاصل کیے گئے حکم امتناعی ، مستقل ملازمین کی جگہ کنٹریکٹ ملازمین کی اہم عہدوں پر تعیناتی کے معاملات زیر بحث آئے۔

کنوینیر کمیٹی نے کہا کہ کنٹریکٹ ملازمین کو شولڈر ترقیاں دینا غلط ہے ۔ وزارت اور قومی کمیشن برائے انسانی ترقی متعلقہ وزارتوں اور اداروںسے مشاورت کے ذریعے مسائل حل کریں۔

(جاری ہے)

حکام نے آگا ہ کیا کہ سروس رولز کی اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے منظوری دے دی ہے۔ وزارت خزانہ سے فنڈز بھی جلد جاری ہوجائیں گے۔ چیئرپرسن قومی کمیشن برائے انسانی ترقی نے کہا کہ کمیشن کے 6000خواندگی سینٹرز ہیں۔

فیڈرز سکولوں کے رضاکار اساتذہ کا ماہانہ اعزازیہ 2500سے بڑھا کر 8000کردیا گیا ہے۔ 2018میں اعزازیئے میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ ملازمین کے دفاتر میں غیر حاضر ہونے سے ہیڈ کواٹر اور صوبائی دفاتر میںسرکاری کام رُکاوٹ ہے ۔ کنوینیر کمیٹی نے کہا کہ ادارے میں صرف 6خصوصی ملازمین کو ترقی دی گئی۔ کیوں دست شفقت رکھا گیا۔شولڈر ترقیاں کتنی دی گئی ۔

تحریری رپورٹ دی جائے۔ سینارٹی لسٹ دیں ۔ گریڈ 19کی اسامی پر گریڈ 17کے افسران واپس کیے جائیں۔ میرٹ ترجیح بنائی جائے۔ سینیٹر مختیار احمد دھامراہ عاجز نے کہا کہ فیڈرز سکولو ں کے رضاکار اساتذہ کے اعزازیے کے بجائے حکومت کی طے کردہ کم از کم تنخواہ ادا کی جائے اور کہا کہ ضلع تھر پارکر میں ملازمین کو گریڈ 16کی بجائے گریڈ9میں رکھا گیا ہے۔ عمر کوٹ کی غیر مسلم برادری کی آسو بائی جس نے اپنے گھر کو خالی کراکر سکول کھولا ۔

6ماہ سے اعزازیہ نہیں ملا ۔ حکام نے آگا ہ کیا کہ کمیشن کے ایک ارب 30کروڑ منظور شدہ بجٹ میں سے 14کروڑ جاری کیا گیا ہے ۔ اگلی دو سہہ ماہیوں میں بقایا فنڈ جاری کیا جائے گا۔ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹر مختیار احمد دھامراہ عاجز کے علاہ وزارت تعلیم خصوصی تربیت ، وزارت خزانہ اورچیئر پرسن این ایچ سی ڈی رزینہ عالم اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :