وزیراعظم شاہد خاقان عباسی (کل) کراچی میں آباد کی تین روزہ انٹرنیشنل ایکسپو کاافتتاح کریں گے

ایونٹ میں مقامی اور 23 ممالک کی 155 کمپنیاں ہزاروں تعمیراتی مصنوعات،ٹیکنالوجیزاور جدید کنسٹرکشن مشینریزپیش کریں گی

جمعہ 11 اگست 2017 18:43

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی (کل) کراچی میں آباد کی تین روزہ انٹرنیشنل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کی 3 روزہ فورتھ" انٹرنیشنل ایکسپو 2017 " کا آغازکل(12 اگست ) کراچی ایکسپو سینٹر میں ہورہا ہے۔ نمائش کا افتتاح وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کریں گے جبکہ گورنر سندھ محمد زبیر،اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، وزیر بلدیات جام خان شورو، وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ سمیت بڑی تعداد میں بلڈرز اور ڈیولپرز اور دیگر افراد شرکت کریں گے،۔

تعمیرات کے اس میگا ایونٹ میں مقامی اور 23 ممالک کی 155 کمپنیاں ہزاروں تعمیراتی مصنوعات،ٹیکنالوجیزاور جدید کنسٹرکشن مشینریزپیش کریں گی جن میں کنسٹرکشن ٹولز،میٹل،اسٹیل، کنکریٹ،سیمنٹ،کنسٹرکشن مشینریزو ایکوپمنٹس،بلڈنگ انفارمیشن& ماڈلنگ،اسمارٹ بلڈنگ & آٹومیشن،کچن،باتھ رومز،فلورنگ ،سیلنگ،لائٹنگ اور دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ میں 5 لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے جن میں پاکستان سمیت پوری دنیا سے آرکیٹیکٹس،سول انجینئرز،ڈیزائنرز،ڈیولپرز،بلڈرز،کنٹریکٹرز، پراپرٹی منیجرز اور تعمیراتی ایسوسی ایشنوں کے نامور ممبران شامل ہیں۔

آباد انٹرنیشنل ایکسپو 2017 تعمیراتی آرگنائزیشنوں کو ممکنہ خریداروں سے جوڑنے کے ساتھ ساتھ نمائش کے شرکا کا تعمیرات کے نمایاں ماہرین کی مہارتوں و تجربات سے مستفید ہونے کا ذریعہ بھی ہے۔علاوہ ازیںیہ شو نمائش کنندگان اور شرکا کو اپنے خیالات کا تبادلہ کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔ آباد ایکسپو کے دوران 13 اگست کو ایک سیمینار بھی منعقد کیا جائے گا جس سے اہداف کے حصول کے لیے طریقہ کار اور دیگر معلومات حاصل ہوسکیں گی۔

آباد کے چیئرمین محسن شیخانی نے کہا کہ ایکسپو کے انعقاد سے نہ صرف بیرونی سرمایہ پاکستان آئے گا بلکہ پاکستان بالخصوص کراچی کے انفرا اسٹرکچر کو ترقی بھی ملے گی۔ایکسپو کے دوران ہم نے مختلف موضوعات پر سیمینارز رکھے ہیں عوام کو نمائش میں بھرپور شرکت کرنی چاہیے بالخصوص اپنا گھر چاہنے والے ضرور آئیں۔