الیکشن کمیشن نے این اے 120 لاہور III اور پی پی 4 گوجر خان میں ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے مرکزی سیل قائم کر دیا

جمعہ 11 اگست 2017 18:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 120 لاہور III اور پی پی 4 گوجر خان میں ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے مرکزی سیل قائم کر دیا۔ یہ مانیٹرنگ سیل الیکشن کمیشن آف پاکستان سیکرٹریٹ اسلام آباد میں قائم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق کمیشن نے دونوں حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق اور دیگر ہدایات پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔ یہ ٹیمیں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کو مسلسل رپورٹ کریں گی اور موقع پر قانونی ایکشن بھی لیں گی۔ اس سلسلہ میں کسی بھی شکایت کے اندراج کیلئے مانیٹرنگ سیل سے ٹیلی فون نمبر 051-9217108 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔