شاہ محمود قریشی کی چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا سے ملاقات

جمعہ 11 اگست 2017 18:43

شاہ محمود قریشی کی چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا سے ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا سے ملاقات کی اور درخواست کی کہ ارکان پارلیمنٹ کو این اے 120 لاہور III کے ضمنی انتخاب کی مہم میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کی درخواست قانونی رائے کیلئے الیکشن کمیشن کے چار ممبران کو ارسال کر دی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر ان کی قانونی آراء کی روشنی میں اس معاملہ پر فیصلہ کریں گے۔