رواں سال ترسیلات اور برآمدات میں اضافہ خوش آئند ہے، میاں زاہد حسین

جمعہ 11 اگست 2017 18:43

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور بزنس مین پینل کے سیکریٹری جنرل میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ نئے مالی سال میں ترسیلات اور برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ سال رواں کے پہلے مہینے میں ترسیلات 16.1 فیصد کے اضافے سے 1.54 ارب ڈالر رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترسیلات کے علاوہ برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے، جولائی کے مہینے میں برآمدات 10.6 فیصد اضافہ کے ساتھ 1.63 ارب ڈالر رہیں۔