کمشنر کراچی کی مداخلت پر K الیکٹرک اور سبزی منڈی کے تاجروں کے درمیان تنازعہ حل، 20 روز سے بند بجلی بحال

جمعہ 11 اگست 2017 18:41

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی مداخلت اور کاوشوں سیK الیکٹرک اور سبزی منڈی کے تاجروں کادیرینہ تنازعہ حل ہو گیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق کمشنر کراچی کی زیر صدارت سبزی مندی کے تاجروں اورK الیکٹرک کے نمائندوں کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں تفصیلی مشاورت اور غور و خوض کے بعد 20 روز سے سبزی منڈی میں بند بجلی K الیکٹرک نے بحال کردی ہے۔

مزید براں K الیکٹرک نے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سبزی منڈی کے تاجروں پر 25 کروڑ کی واجب الادا رقم کی ادائیگی میں ریلیف دیتے ہوئے نصف کمی بھی کی ہے۔ اجلاس میں سبزی منڈی میں بجلی کی فراہمی کا نظام بہتر بنانے کے لئے مختلف فیصلے کئے گئے K الیکٹرک نے اجلاس کے ان فیصلوں پر پر عملدر آمد میں تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

سبزی منڈی کے تاجروں نے واجب الادا رقم میں ریلیف ملنے پر کمشنر کراچی اور Kالیکٹرک کا شکریہ ادا کیا۔

سبزی منڈی میں گذشتہ 20 روز سے بجلی کی بندش کے مسئلہ کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر آفس میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سبزی منڈی کے تاجروں کے رہنما، K الیکٹرک کے نمائندے ، ایڈیشنل کمشنر کراچی فرحان غنی ،ڈپٹی کمشنر شرقی ندیم ابڑو ،K الیکٹرک کے ڈائریکٹر آپریشن عامر ضیا ، ریجنل ڈائریکڑ ارشد افتخار ، سبزی منڈی کے تاجروں کے رہنمااورد دیگر بھی موجود تھے۔

اجلاس میں سبزی منڈی میں بجلی کی بحالی کے سلسلہ میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ سبزی منڈی کے تاجروں پر K الیکٹرک کے واجبات میں ریلیف دینے پر بھی غور کیا گیا اوراس مو قعہ K الیکٹرک نے فراخدلی کا مظاہرہ کر تے ہوئے واجبات میں نصف کمی کر نے سے اتفاق کیا۔فیصلہ کیا گیا کہ بقیہ ساڑھے 12 کروڑ واجب الادا رقم 10 مساوی اقساط میں ادا کی جائے گی۔

یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تاجروں کو علیحدہ علیحدہ میٹر نصب کئے جائیں گے۔ اجلاس میں K الیکٹرک اور سبزی منڈی کے تاجروں کے درمیان موجودہ تنازعہ کے حل کے فیصلوں پر عملدر آمد کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر شرقی ندیم ابڑوکی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری کمیٹی کے سیکریٹری ہوں گے۔ کمیٹی میں K الیکٹرک اور تاجروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :