ضلع کورنگی میں جشن آزادی کی تیاریاں جاری

جمعہ 11 اگست 2017 18:41

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) ضلع کورنگی میں جشن آزادی منانے کے لئے تیاریاں جاری، بلدیہ کورنگی کے تحت سرکاری عمارتوں پر برقی قمقموں سے چراغا قوم پرچم کی بہار ۔جا ری اعلامیہ کے مطابق چیئر مین سید نیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کی تحت جشن آزادی کے حوالے سے تقریبات کا سلسلہ جاری۔ شاہ فیصل،ملیر ماڈل کالونی،کورنگی اور لانڈھی زونز میں پرچم کشائی اور بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام اسکولوں میں تقاریب کا انعقاد، محکمہ ایجوکیشن بلدیہ کورنگی کے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالے سے میگا ایونٹ 13اگست کو ناصر حسین شہید فیملی پارک شاہ فیصل کالونی میں منعقد کیا جائیگا جس میں میئر کراچی وسیم اختر شرکت کریں گے۔

چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے وائس چیئر مین سید احمر علی اور یوسیز چیئر مین اور علاقہ معززین کے ہمراہ ملیر ماڈل زون میںحرمین چورنگی پر پرچم کشائی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان کی ترقی اور حفاظت کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ آزادی کا جشن ملی جوش و جذبے کے ساتھ شایان شان طریقے منایا جائیگا ۔یوم آزادی پر مرکزی تقریب کورنگی زون میں منعقد کیا جائیگا جہاں صبح 9 بجے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوگی اور علاقہ معززین اور یوسیز چیئرمین کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا جائیگا۔