دورہ یورپ، بھارت کی ہاکی ٹیم کو بیلجیئم کے ہاتھوں متواتر دوسری شکست

جمعہ 11 اگست 2017 18:41

دورہ یورپ، بھارت کی ہاکی ٹیم کو بیلجیئم کے ہاتھوں متواتر دوسری شکست
برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) بھارت کی ہاکی ٹیم کو دورہ یورپ کے دوران متواتر دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، میزبان بیلجیئم نے بھارت کو دوسرے ہاکی میچ میں 3-1 گولز سے ہرا کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی، اس سے قبل پہلے میچ میں بھارت کو بیلجیئم کے ہاتھوں 1-0 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

تفصلات کے مطابق بھارت کی ہاکی ٹیم دورہ یورپ میں مصروف ہے جہاں پر اس کی اب تک کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے، بیلجیئم نے پہلے ہاکی میچ میں بھارت کو 1-0 اور دوسرے میچ میں 3-1 گولز سے شکست فاش سے دوچار کر کے دو میچوں کی سیریز 2-0 سے جیت لی۔ بیلجیئم کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی ٹیم کو اب عالمی نمبر چار ہالینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا۔

متعلقہ عنوان :