سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز، بھارتی سلیکٹرز کی جانب سے ایشون اور جدیجہ کو آرام دیے جانے کا امکان

جمعہ 11 اگست 2017 18:41

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز، بھارتی سلیکٹرز کی جانب سے ایشون اور جدیجہ ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) بھارتی سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے روی چندرن ایشون اور روندرا جدیجہ کے ورک لوڈ کو کم کرنے کی غرض سے دونوں کھلاڑیوں کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز سے آرام دیئے جانے کا امکان ہے، سیریز کیلئے بھارتی سکواڈ کا چنائو (کل) اتوار کو کیا جائے گا۔ بھارت اور سری لنکا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 20 اگست سے ہو گا۔

(جاری ہے)

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین آف سلیکٹرز ایم ایس کے پریساد سری لنکا اور سلیکشن کمیٹی کے ایک رکن دیوانگ گاندھی بھارت اے ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقہ میں موجود ہیں اسلئے سلیکشن کمیٹی کے تینوں اراکین کل اتوار کو وڈیو کانفرنس کے ذریعے سکواڈ کا چنائو کریں گے۔ ایشون اور جدیجہ سمیت محمد شامی کو بھی آرام دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ یزوندرا چاہل، اکثر پٹیل اور کرونل پانڈیا کی ٹیم میں شمولیت متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :