عوام کے جائز حقوق دینا ہمارا فرض ہے ،اور حقوق کی فراہمی کیلئے ہر حد تک جاینگے،

یہ زمین عوام کا حق ہے اور یہ حق ان سے کوئی نہیں چھین سکتا صوبائی وزیر اوقاف حبیب الرحمٰن کی شنکیاری سے آئے ہوئے وفد سے ملاقات میں گفتگو شنکیاری و ملحقہ علاقوں میں قبرستان اور جنازگاہوں کی زمین پر بات ہوئی

جمعہ 11 اگست 2017 18:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اوقاف و مذہبی امور حبیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ عوام کے جائز حقوق دینا ہمارا فرض ہے اور حقوق کی فراہمی کے لئے ہر حد تک جاینگے، بہت جلد مانسہر ہ کے مسائل کے حل کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو وہاں موجود مسائل کی انکوائری کر کے رپورٹ مجھے پیش کریگی جس پر ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی ،یہ زمین عوام کا حق ہے اور یہ حق ان سے کوئی نہیں چھین سکتا۔

وہ بروز جمعہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں محکمہ اوقاف کے افسران سمیت شنکیاری سے آئے ہوئے مانسہرہ کمیٹی ممبران و علاقہ مشران نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں شنکیاری و ملحقہ علاقوں میں قبرستان اور جنازگاہوں کی زمین پر بات ہوئی۔

(جاری ہے)

شنکیاری وفد نے وزیر اوقاف کو وہاں موجودہ مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے کہا کہ بہت جلدمانسہرہ کے مسائل حال کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو وہاں موجود مسائل کی انکوائری کرے گی اور رپورٹ مجھے پیش کریگی جس پر ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ یہ زمین عوام کا حق ہے اور یہ حق ان سے کوئی نہیں چھین سکتا ۔وزیر اوقاف نے وفد کو یقین دلایا کہ بہت جلد ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا ۔حاجی حبیب الرحمٰن نے کہا کہ عوام نے ہم پر اعتماد کیا ہے اور ہمیں اپنی خدمت کا موقع دیاہے اب وقت ہے کہ ان کے جائز حقوق کی فراہمی یقینی بنائے ۔وزیر اوقاف نے کہا کہ قبرستان اور جنازگاہوں کا مسئلہ ایک سنگین مسئلہ ہے اس کو بنا تاخیر اور کوتاہی کے حل کیا جائے گا۔