وزیراعظم (کل) کراچی کا دورہ کریں گے

جمعہ 11 اگست 2017 18:33

وزیراعظم (کل) کراچی کا دورہ کریں گے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی(کل) کراچی کا دورہ کریں گے ،وزیر اعظم مزار قائد پر حاضری اور ایم کیو ایم ، مسلم لیگ(ن)اور علمائے کرام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی(آج) ہفتہ کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، جہاں پر وہ مزار قائد پر حاضری دیں گے گورنر سندھ سے بھی ملاقات کریں گے جس میں صوبے بالخصوص کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیر اعظم اپنے دورہ کراچی میں میں ایم کیو ایم ، مسلم لیگ (ن)اور کراچی کے علمائے کرام سے ملاقاتیں بھی کریں گے،واضح رہے کہ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد شاہد خاقان عباسی کا یہ کراچی کا پہلا دورہ ہے۔

متعلقہ عنوان :