ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کےلئے نئی مجوزہ تاریخیں سامنے آگئیں

جمعہ 11 اگست 2017 17:45

ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کےلئے نئی مجوزہ تاریخیں سامنے آگئیں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11اگست۔2017ئ)ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے لیے پی سی بی کی جانب سے نئی مجوزہ تاریخیں سامنے آگئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کو ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے لیے نئی تاریخیں بھجوا دی ہیں،ذرائع کے مطابق پی سی بی ورلڈ الیون کو10ستمبر کو پاکستان لانے کا خواہاں ہے جب کہ 3ٹی ٹونٹی میچز 11،13اور15ستمبر کو قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔