الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات میں بائیو میٹرک سسٹم نافذ کرنے کوشش کر رہا ہے،

جس کا فیصلہ جلد کرلیا جائے گا، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹھہ

جمعہ 11 اگست 2017 18:33

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) ٹھٹھہ میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر زبیراحمد کی جانب سے ووٹرایڈیوکیشن پروگرام کے تحت مکلی پریس کلب میں میٹ دی پریس پروگرام جس میں ٹھٹھہ میں ووٹر لسٹ سمیت ٹرن آئوٹ پر صحافیوں کو بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹھہ زبیراحمد خان نے این این آئی کو بتایا کہ الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات میں بائیو میٹرک سسٹم نافذ کرنے کوشش کر رہا ہے، جس کا فیصلہ جلد کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ میں کل ووٹروں کی تعداد 4لاکھ 10 ہزار 677 ہے، جس میں مرد ووٹروں کی تعداد 2لاکھ 22 ہزار 258 ہے جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ 83 ہزار59 ہے اور سال 2013 کے عام انتخابات میں ٹھٹھہ میں مجموعی طور ووٹرز کا ٹرن آئوٹ 57فیصد رہا اس دوران ٹھٹھہ میں صرف 12 ہزار ووٹروں کا اضافہ بھی ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہر شہری مرد یا عورت ووٹ کی اہمیت کو سمجھے اور اپنا ووٹ ہر حالت میں کاسٹ کرے ۔

جس کے لئے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ووٹر ایڈیو کیشن کمیٹی مختلف اضلاع میں پروگرام کر رہی ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹھہ نے بتایا کہ ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی میں مقیم لاکھوں افراد جن میں مرد اور خواتین بھی شامل ہیں ان کا ووٹر لسٹ میں اندراج نہیں ہے۔ اس لئے ہماری یہ کوشش ہے کہ تمام بالغ افراد کو ووٹر لسٹ میں شامل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :