سروسز ہسپتال میں یوم آزادی کی تقریب ،

نرسنگ ہاسٹل میں 70پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا آزادی میں خواتین کے کردار پر تقاریر ،یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے ‘چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ

جمعہ 11 اگست 2017 18:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) یوم آزادی کے حوالے سے سروسز ہسپتال میں تقریب منعقد ہوئی اور نرسنگ ہاسٹل میں 70پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا جبکہ ہسپتال کی نرسز نے تحریک آزادی میں خواتین کے کردار پر تقاریر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا قیام سارے عالم اسلام کیلئے ایک نعمت ہے اور مذہب کے نام پر قائم ہونے والی اس ریاست کی بنیادوں میں لاکھوں مسلمانوں کا خون شامل ہے چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ ثمینہ یاسمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے ہم سب کو اس دن کی مناسبت سے محنت ، لگن اور دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دینے کا وعدہ کرنا چاہیے ینگ نرسز ایسو سی ایشن سروسز ہسپتال کی صدرشمشاد نیازی ، فوزیہ تصور ، فمہیدہ حیدر اور لبنیٰ یاسمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14اگست ہم سب کیلئے اہم سنگ میل ہے اور ہمیں آزادی کی قدر کرتے ہوئے اپنی توانائیاں ملک و قوم کیلئے وقف کرنی چاہئیں ،اس موقع پر یوم آزادی کے حوالے سے کچھ خاکے اور پروگرامز بھی پیش کیے گئے اور نرسوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ ثمینہ یاسمین نے کہا کہ سروسز ہسپتال میں ہر سال باقاعدگی سے 14اگست کی تقریبات کا انعقاد ہوتا ہے تاکہ ہم زندہ قوموں کی طرح اپنا یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے اور ولولے کے ساتھ منا سکیں انہوں نے کہا کہ خواتین کسی بھی شعبے میں ہوںان کی شرکت سے ہی معاشرتی ترقی ہو سکتی ہے اور ورکنگ خواتین بالخصوص میڈیکل کے شعبے میں نرسنگ کے فرائض سر انجام دینے والی بچیاں ہم سب کیلئے رول ماڈل ہیں اور ان کی پاکستان کیلئے خدمات کو ہمیشہ سراہا جائے گا ۔