جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کیلئے پاکستان اللہ تعالی کا بہت بڑا انعام ہے ،احمد حسین

ملیر میں کامیاب جلسہ کے بعد جلد عزیز آباد کے جناح گرانڈ میں بڑاجلسہ عام منعقد کیا جائیگا،صدر اے پی ایم ایل کراچی

جمعہ 11 اگست 2017 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کراچی ڈویژن کے صدر احمد حسین نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کے لیے پاکستان اللہ تعالی کا بہت بڑا انعام ہے ۔اللہ تعالی کے اس احسان عظیم کی قدر کرنا اور آئندہ نسلوں کے لیے ایک محفوظ ترین اور خوشحال ملک بنانا ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔اے پی ایم ایل میں تنظیم سازی کا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے ۔

ملیر میں کامیاب جلسہ کے بعد جلد عزیز آباد کے جناح گرانڈ میں ایک بڑاجلسہ عام منعقد کیا جائے گا جس سے جنرل(ر)پرویز مشرف ٹیلی فونک خطاب کریں گے ۔لوگ جوق در جوق پرویز مشرف پر اپنے اعتماد کا اظہار کررہے ہیں ۔عوام کل بھی پرویز مشرف کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے تھے اور آج بھی ان کی نظروں کا محور پرویز مشرف ہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے جمعہ کو اے پی ایم ایل ہاس میں اے پی ایم ایل اسٹوڈنٹس ونگ کی جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب اور لیاقت آباد میں ٹان عہدیدارں کے ناموں اعلان کرنے کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

احمد حسین نے کہا کہ'' سب سے پہلے پاکستان '' کا نعرہ ہماری جماعت کا نصب العین ہے ۔پاکستان اللہ تعالی کی جانب سے ایک بہت بڑا انعام ہے اور اس کی قدر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔پرویز مشرف کی قیادت میں ملک کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے لیے تمام کاوشیں بروئے کار لائی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ طلبا کی جانب سے آزادی کی تقریبات کا انعقاد کرنا خوش آئند اقدام ہے ۔

نوجوان نسل کو آزادی کے سپاہیوں کی جدوجہد سے آگاہ کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔لیاقت آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب میں احمد حسین نے کہا کہ اے پی ایم ایل کی تنظیم سازی کا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے ۔آج اس سلسلے میں لیاقت آبا د ٹان کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میر میں کامیاب جلسہ کے بعد جلد انتظامیہ کی اجازت سے عزیز آباد کے جناح گرانڈ یا انو بھائی پارک ناظم آباد میں ایک بڑاجلسہ عام منعقد کیا جائے گا جس سے جنرل (ر)پرویز مشرف ٹیلی فونک خطاب کریں گے ۔

اس سلسلے میں تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔انہوںنے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پرویز مشرف کا محبت ،امن ،بھائی چارگی اور ''سب سے پہلے پاکستان'' کا پیغام گھر گھر جاکر لوگوں تک پہنچائیں ۔دریں اثنا فیصل آباد میں اے پی ایم ایل آج(ہفتہ)عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔کراچی سے بھی کارکنوں کا ایک بڑا قافلہ جلسہ میں شرکت کے لیے فیصل آباد پہنچ گیا ہے ۔