تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ پولیس نے قمار بازی کے اڈا پر چھاپہ مار کر چھ جواریوں کو دائو پر لگی رقم سمیت گرفتار کر لیا

جمعہ 11 اگست 2017 18:30

تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ پولیس نے قمار بازی کے اڈا پر چھاپہ مار کر چھ جواریوں ..
اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ پولیس نے قمار بازی کے اڈا پر چھاپہ مار کر چھ جواریوں کو دائو پر لگی رقم سمیت گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن پولیس کو اطلاع ملی کہ عالم مارکیٹ میں واقع بدنام زمانہ قمار بازی کے اڈا پربڑے پیمانے پر جواء کھیلا جارہا ہے جس پر ایس ایچ او قاضی عبدالباسط کی سربراہی میں اے ایس آئی محمد اویس نے پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر چھ جواریوں رائو احتشام ولد رائو عبدالحمید ،طفیل ولد عبدالحمید ،محمد ارسلان ولد رستم علی ،زاہد علی ولد شیر علی ،ناصر ولد صابرعلی اور رائو سہیل ولد رائو جعفر علی کو دائو پر لگی ہزاروں روپے نقدی رقم سمیت گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :