بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر کاوشیں جاری رکھی جائیں گی ‘صائمہ احد

جمعہ 11 اگست 2017 18:30

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء)ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے کہا ہے کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اس پر ہر مذہب ،رنگ و نسل کے لوگوں کا برابر حق ہے پاکستان کے حصول اور اس کی بقاء کے لئے ہر پاکستانی کمیونٹی نے قربانیاں دی ہیں اس ملک کو سنوارنے میں بھی تمام مذاہب رنگ و نسل کے لوگوں نے حصہ لیا ہے ہم سب نے آج یہ عہد کرنا ہے کہ اس وطن عزیز کو بہتری کے لئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر کاوشیں جاری رکھی جائیں گی تاکہ ہمارے دشمنوںکو ہماری اتفاق و اتحاد میں رخنہ ڈالنے کا موقع نہ مل سکے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر ناصری چرچ میں 14اگست کی مناسبت سے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین میز بورڈ پنجاب پیر نسیم الدین ،چیف آفیسر بلدیہ طارق پرویا،پادری خالد ،پادری عبید ،پاسٹر شاہد ،ذیشان لبھا ،یونس چوہان سمیت مسیحی برادری کے مرد وخواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے کہا کہ آج اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ اس مملکت خداداد کو بامِ عروج تک پہنچانے کے لئے ہمیں مل جل کر کاوشیں کرنا ہوں گی اس موقع پر پادری شاہد نے ملکی ترقی و خوشحالی ،امن و سلامتی ،اتفاق و اتحاد کے لئے خصوصی دعائیں بھی کراوئیں ۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عیسائی کمیونٹی کو مٹھائی کا تحفہ پیش کیا اور شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔