پیرپگارا کی زیر صدارت اجلاس ،سردار عبدالرحیم مسلم لیگ (فنکشنل)کے سیکرٹری جنرل منتخب

پیر پگارا کی قیادت میںپارٹی کو مضبوط اور فعال کرینگے اور سندھ کے عوام کو ان کے حقوق دلائیں گے،سردار عبدالرحیم

جمعہ 11 اگست 2017 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل)کا اہم اجلاس جمعہ کو حروں کے روحانی پیشوا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی (پیرپگارا) کی صدارت میں کنگری ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں وفاقی وزیر پیر صدرالدین شاہ راشدی، پارٹی سینیٹرز،ارکان قومی و سندھ اسمبلی، اضلاع کے صدور،سیکریٹریز ،جنرل اور سندھ کونسل کے ارکان نے شرکت کی ۔

اجلاس میں سابق صوبائی وزیر قانون و محنت سردار عبدالرحیم کو جنرل سیکریٹری کے خالی عہدے پر مسلم لیگ (فنکشنل) کا جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا۔سردار رحیم کی عہدے پر تقرری کا اعلان پیر صاحب پگارا نے کیا۔پارٹی رہنماؤں و عہدیداراوں نے پیرپگارا کے فیصلے کا زبردست انداز میں خیر مقدم کیا ۔ا س موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار عبدالرحیم نے کہا کہ میں اللہ تعالی کے بعد پیر صاحب پگارا اور پیر صدرالدین شاہ راشدی کا شکار ہوں جنہوں نے مجھے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے اس بھرپورطریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا ۔پیر پگارا کی قیادت میںپارٹی کو مضبوط اور فعال کرینگے اور سندھ کے عوام کو ان کے حقوق دلائیں گے ۔انہوںنے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پیر صاحب پگارا سمیت قیادت اور کونسل کے ارکان کا تعاون مجھے حاصل رہے گا۔

متعلقہ عنوان :