پاکستانی تاجرمیکسیکو کی بڑی اور تجارت و سرمایہ کاری کے مواقعوں سے مالامال مارکیٹ سے بھرپور فائدہ
اٹھائیں‘الفونسوزگبی دونوں ممالک کی نہ صرف حکومتوں بلکہ نجی شعبے کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہونے چاہئیں، ڈبل ٹیکسیشن، انٹیلیکچول پراپرٹی رائٹس سے متعلقہ مسائل حل کرکے دوطرفہ مستحکم معاشی تعلقات قائم کیے جاسکتے ہیں‘میکسیکن سفیر
جمعہ 11 اگست 2017 18:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے ان گنت مواقع ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کے لیے دونوں ممالک کے تاجروں کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میکسیکو کے تاجر پاکستان میں کاروبار کرنے کے طریقہ کار سے آگاہی چاہتے ہیں لہذا لاہور چیمبر اس سلسلے میں کردار ادا کرے۔
پرومیکسیکو برائے مشرقِ وسطیٰ جوآن سی پیڈا نے کہا کہ میکسیکو میں سپیشل اکنامک زون اور ٹیکسٹائل حب قائم کیے جارہے ہیں، میکسیکو نے حلال گوشت کی پہلی کنسائمنٹ قطر کو بھیج دی ہے اور اس شعبے میں پاکستان کے ساتھ بھی کام کرنا چاہتا ہے۔ لاہورچیمبر کے صدر عبدالباسط نے کہا کہ اگرچہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجارتی حصے دار ہیں لیکن باہمی تجارت اچھے تعلقات کی عکاسی نہیں کرتی لہٰذا تجارت کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کو ٹھوس اقدامات اٹھانا ہونگے۔ پاکستان سے میکسکو کوبرآمدات میں کپاس، کپڑا، میڈیکل آلات اور کھیلوں کا سامان جبکہ درآمدات میں کیمیکلز ، آئرن اینڈ سٹیل اور الیکٹریکل آلات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے نجی شعبے کو پاکستان اور میکسیکو کی مارکیٹ سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر امجد علی جاوا نے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی ایک وفد میکسیکو لیکر جائیں گے۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر محمد ناصر حمید خان نے کہا کہ پاکستان اور میکسیکو کے تاجروں کے درمیان مشترکہ منصوبہ سازی دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کو لائٹ انجینئرنگ ، فوڈ پراسیسنگ، آٹوموبیلفش، آٹوپارٹس، ہوم اپلائنسز اور پلاسٹک کے شعبوں میں مشترکہ منصوبہ سازی کرنی چاہیے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کے ہمراہ اٹلی کی سفیرکا قائد روم ، آئی ٹی مارکی ، طاقتور پاکستان کے تحت راشن بیگزاور امید کی گھنٹی کا دورہ
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے صاحبزادے کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے
-
پی ٹی اے کی سمز بلاک کرنے کی مخالفت :دیگر آپشنز تجویز کر دیئے
-
تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ؛ رانا سکندرحیات
-
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدائیت
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے صاحبزادے کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائے
-
گورنرسندھ کی صنعتکاروں کومسائل حل کرنے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی
-
شادی کی تقریب میں فائرنگ سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار کر لئے
-
دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال کی زیر صدارت بارڈر ایریا کے چیلنجز کے لیے افتتاحی میٹنگ کا انعقاد
-
راولپنڈی ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن میں مذاکرات کامیاب،16روپے روٹی پر اتفاق
-
مولا نا فضل الرحمن کے قریبی دوست پیر سید جاوید حسین شاہ انتقا ل کر گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.