حق حاکمیت عوام کا ہے اسے کوئی نہیں چھین سکتا ،نظام بدلنے کیلئے میرے پیغام کا اانتظار کریں ،ْ نوازشریف

ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس نہیں ہوسکتی ،کروڑوں عوام نے وزیر اعظم بنایا پانچ افراد نے باہر نکال دیااس نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہونگے ،ْ جتنی تیزی سے ملک ترقی کررہا تھا اتنی تیزی سے مجھے نکالا گیا مجھے نکالنے والے جج بھی کہہ رہے ہیں نوازشریف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ،ْ پھر عوام پوچھتے ہیں مجھے کیوں نکالا گیا مجھے تیسری بار ہٹایا گیا ہے ،ْ آپ کے ووٹ کی کوئی وقعت نہیں ،ْ آپ کا ووٹ بیکار گیا ،ْ اس نظام کو بدلنے کیلئے عوام کو میرا ساتھ دینا ہوگا ،ْ ستر سالوں سے ملک کے ساتھ مذاق ہورہا ہے ،ْ یہی صورتحال رہی تو ملک پستیوں کی طرف چلا جائیگا ،ْ کے پی کے کا بندہ کہتا ہے کرائے کے لوگ لائے گئے ہیں کیا آپ کرائے کے عوام ہیں جلسے سے خطاب

جمعہ 11 اگست 2017 18:30

حق حاکمیت عوام کا ہے اسے کوئی نہیں چھین سکتا ،نظام بدلنے کیلئے میرے ..
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہوسکتی ہے ،ْ کروڑوں عوام نے وزیر اعظم بنایا پانچ افراد نے باہر نکال دیااس نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہونگے ،ْ جتنی تیزی سے ملک ترقی کررہا تھا اتنی تیزی سے مجھے نکالا گیا ،ْ حق حاکمیت عوام کا ہے اسے کوئی نہیں چھین سکتا ،ْ میرے پیغام کا انتظار کریں ،ْ مجھے نکالنے والے جج بھی کہہ رہے ہیں کہ نوازشریف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ،ْ پھر عوام پوچھتے ہیں مجھے کیوں نکالا گیا مجھے تیسری بار ہٹایا گیا ہے ،ْ آپ کے ووٹ کی کوئی وقعت نہیں ،ْ آپ کا ووٹ بیکار گیا ،ْ اس نظام کو بدلنے کیلئے عوام کو میرا ساتھ دینا ہوگا ،ْ ستر سالوں سے ملک کے ساتھ مذاق ہورہا ہے ،ْ یہی صورتحال رہی تو ملک پستیوں کی طرف چلا جائیگا ،ْ کے پی کے کا بندہ کہتا ہے کرائے کے لوگ لائے گئے ہیں کیا آپ کرائے کے عوام ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو گجرات میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ گجرات میں عوام کی عدالت میں ہوں اور میری اپیل عوام کی عدالت سے ہے ،ْکیا آپ نے عدالت کا فیصلہ قبول کیا ہے جس پر جلسے کے شرکاء نے نہیں میں جواب دیا۔ نواز شریف نے کہاکہ سارے پاکستان کی یہی آواز ہے ،ْ کوئی سن سکتا ہے تو سن لے ،ْ سارے پاکستان کا یہی عالم ہے ،ْ گلگت بلتستان کا یہی عالم ہے ،ْآزاد کشمیر کا یہی عالم ہے ،ْ بلوچستان کا یہی عالم ہے ،ْ سندھ کا یہی عالم ہے اور خود کے پی کے کا یہی عالم ہے۔

نواز شریف نے کہاکہ مجھے نہیں پتا کہ کے پی کے کی حکومت کا کیا عالم ہے مگر کے پی کے کے عوام کا یہی عالم ہے ،ْ پنجاب کا یہی عالم ہے۔ نوازشریف نے کہاکہ کے پی کے کے ایک بندے نے کہا تھا کہ یہ کرائے کے لوگ ہیں آپ کرائے کے عوام ہیں جس پر شرکاء نے نہیں میں جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ میں پیچھے والوں سے معذرت چاہتا ہوں ،ْہمارا راستہ تبدیل کرادیا گیا ،ْ میں معافی چاہتا ہوں جس والہانہ طریقے سے آپ استقبال کررہے ہیں تمام عوام کو سلام پیش کرتا ہوں ۔

انہوںنے کہاکہ اتناجذبہ نواز شریف نے پہلے کبھی گجرات میں نہیں دیکھا ،ْآج نواز شریف آپ سے وعدہ کر نے آیا ہے ،ْ نواز شریف وہی ہے جس کو آپ نے 2013میں ووٹ دیا تھا ،ْ کس لئے ووٹ دیا تھا انہوںنے کہاکہ اس زمانے میں نہ پنکھا چلتا تھا اور نہ ہی چولہا جلتا تھا ،ْآج چولہا بھی جلتا ہے اور پنکھا بھی چلتا ہے ،ْ فیکٹری بھی چلتی ہے ،ْ کسان کا ٹیوب ویل بھی چلتا ہے ،ْ کاروبار بھی چلتا ہے اس وقت اندھیرے تھے ،ْ آج روشنیاں ہیں ،ْلوڈشیڈنگ ختم ہورہی ہے ،ْخوشحالی آرہی ہے۔

انہوںنے جلسے کے شرکاء سے سوال کیا کہ لوڈشیڈنگ ختم ہورہی ہے یا نہیں ہورہی ،ْ شرکاء نے کہا کہ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے پاکستان کیساتھ کیا سلوک کیا نواز شریف نے دن رات ایک کر کے لوڈشیڈنگ کو ختم کر انے کیلئے کر دار ادا کیا ،ْاگلے سال لوڈشیڈنگ اس ملک سے رخصت ہو جائیگی ۔نواز شریف نے پاکستان کی اکانومی کو آگے بڑھایا ،ْ ترقی کی رفتار تیز کی۔

انہوںنے کہاکہ اگر یہی سپیڈ رہتی اور نواز شریف کو نہ نکالا جاتا تو اگلے دو تین سالوں میں اس ملک میں کوئی شخص بے ر وز گار نہ رہتا لیکن انہوںنے کام نہیں کر نے دیا ،ْ جتنی تیزی سے نواز شریف ملک کو ترقی کی طرف لیے کر جارہا تھا اس سے زیادہ تیزی کے ساتھ مجھے باہر نکالا گیاہے ۔انہوںنے کہاکہ کیوں نواز شریف کو نکالا گیا مجھے بتایا جائے نوازشریف نے کونسی کرپشن کی ہے نوا زشریف پر کرپشن کا کوئی دھبہ اور داغ نہیں ،ْ نواز شریف نے قومی خزانے کی امانت کو امانت سمجھا خیانت نہیں کی ،ْیہ وہ جج صاحبان بھی کہہ رہے ہیں جنہوںنے مجھے نکالا ہے کہ نواز شریف نے کرپشن نہیں کی ۔

انہوںنے کہاکہ قوم پوچھتی ہے نواز شریف کو پھر کیوں نکالا گیا اس لئے نکالا گیا کہ نواز شریف نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی ،ْکوئی باپ بیٹے سے تنخواہ لیتا ہے کیا آپ کو اس سے اتفاق کیا ہے جس پر جلسے شرکاء نے نہیں کا جواب دیا ۔انہوںنے کہاکہ آپ کے ووٹ کو پائوں تلے روندا گیا ،ْ آپ کے ووٹ کی پرچی کو پھاڑ دیا گیا ،ْیہ آپ کے ووٹ کا احترام ہے ،ْ آپ کے ووٹ کا کوئی احترام نہیں کیا گیا ،ْ آپ کے ووٹ کی کوئی وقعت نہیں ہے ،ْ آپ کا ووٹ بیکار گیا ۔

نوازشریف نے کہاکہ کروڑوں عوام نے نوازشریف کو وزیر اعظم منتخب کیا ،ْپانچ لوگوں نے نواز شریف کو رسوا کر کے دفتر سے باہر نکال دیا ہے ،ْ کیا یہ آپ کو منظور ہے کیا آپ کو واقعی یہ منظور ہے جس پر عوام نے جواب دیا نہیں ۔انہوںنے کہاکہ یہ سلسلہ کب تک چلے گا ،ْستر سالوں سے یہی ہوتا آرہا ہے ۔نواز شریف نے کہاکہ میں یہ مذاق بر داشت نہیں کر سکتا ،ْ کیا آپ بھی یہ مذاق بر داشت کر نے کو تیار ہیں ،ْآپ جس کو منتخب کر تے ہیں اس کو خدمت کا موقع بھی ملنا چاہیے تیسری مرتبہ مجھے ہٹایا گیا ہے انہوںنے کہاکہ پہلی بار صدر نے فارغ کر دیا ،ْ دوسری مرتبہ پرویز مشرف نے حکومت توڑی ،ْآج عدالت کے ہاتھوں نواز شریف کو نا اہل قرار دیا گیا ہے ،ْکیا آپ کو اس طرح کی تذلیل منظور ہے ،ْ بتایا جائے کیا کر ناچاہیے کیا مجھے آرام سے گھر بیٹھ جانا چاہیے یا ظلم کا مقابلہ کر نا چاہیے ،ْ انہوںنے کہا کہ میرا ساتھ دو گے ،ْ ایک معصوم آدمی جس پر کوئی کرپشن کا داغ یا دھبہ نہیں ہے اس کو اس طرح تذلیل کر کے نکال دینا قبول ہے انہوںنے کہاکہ آپ کومیرا گھر بیٹھ جانا منظور نہیں ہے تو پھر میرا ساتھ دو گے ،ْسوچ کر نوازشریف سے وعدہ کر و ،ْ کیا نواز شریف کا ساتھ دو گے ۔

جس پر شرکاء نے ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔نواز شریف نے کہاکہ اس ملک کو بدلنا ہوگا ،ْ قوم کو بدلنا ہوگا ،ْ یہ قوم پستیوں کی طرف چلی جائیگی اس قوم کی دنیا میں کوئی عزت نہیں ہوگی ،ْاگر ملک کے اندر یہ حال ہے تو باہر کا حال کیا ہوسکتا ہے وہ آپ جانتے ہیں ،ْ ملک کو بدلنے کیلئے نوازشریف کا ساتھ دینا ہوگا ،ْ تقدیر بدلنے کیلئے ساتھ دینا ہوگا ،ْ توقع کرونگا کہ آپ ساتھ دوگے ،ْ۔

انہوںنے کہاکہ آج پاکستان میں امن قائم ہورہاہے کراچی میں امن قائم ہورہا ہے ،ْملک ترقی کی جانب چل رہا ہے ،ْہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ووٹ کے تقدس کا احترام ہوناچاہیے ،ْآپ کا ووٹ ہو اور پھر کوئی کان پکڑ کر باہر بھیج دے کیا منظور ہے ،ْ یہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس نہیں ہوسکتی ہے انشاء اللہ اس نظام کیخلاف اٹھ کھڑے ہونگے ،ْمیرے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ساتھ دوگے ،ْ میرے قدم سے قدم ملا کر ساتھ چلو گے ،ْ آپ پاکستان کے تقدیر بدلو گے ،ْمیں پورا ساتھ دونگا ،ْ میرے پیغام کا انتظار کرو۔

انہوںنے کہاکہ نوازشریف وزیر اعظم نہیں ہے تو کوئی فکر نہیں ہے ،ْپاکستان کی ترقی کا راستہ کوئی نہیں روک سکے گا ،ْ میں جو آپ کو کہونگا وہ آپ کو کر نا پڑیگا ۔نوازشریف نے کہاکہ یہ بیس کروڑ عوام کی عزت کا معاملہ ہے انہوںنے کہاکہ میں نہیں کہہ رہا کہ آپ مجھے دوبارہ وزیر اعظم بنائیں ،ْ حق حاکمیت آپ کا ہے ،ْ یہ حق آپ سے کوئی نہیں چھین سکتا اگر یہ جذبہ جوان ہے تو کوئی فکر کی بات نہیں ،ْنواز شریف انشاء اللہ آپ کے ساتھ ہے اور اللہ تعالیٰ ہم سب کے ساتھ ہے ۔