اسلام آباد: سہالہ پولیس کی کارروائی ، ڈکیتی اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملو ث4 ملزمان گرفتار

قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن ، خنجر، نقدی اور طلا ئی زیو رات برآمدکرلیا، ملزمان نے جڑواں شہروں میں وارداتوں کا انکشاف کرلیا

جمعہ 11 اگست 2017 18:28

اسلام آباد: سہالہ پولیس کی کارروائی ، ڈکیتی اور نقب زنی کی وارداتوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) سہا لہ سرکل پولیس نے ڈکیتی اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملو ث دو گینگز کے چارملزمان کوگرفتارکرتے ہوئے ان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن ، خنجر، نقدی اور طلا ئی زیو رات برآمدکرلیاہے۔ ملزمان نے جڑواں شہر وں میں وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی کی خصوصی ہد ا یا ت پر ایس پی رورل ڈاکٹر سید مصطفی تنو یر نے ڈکیتی اور اور نقب زنی کی واردات میں ملو ث ملزمان کی گرفتار ی کے لئے ڈی ایس پی ملک نعیم اقبال کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھا نہ لو ہی بھیر انسپکٹر محبو ب احمد ، ایس ایچ او تھا نہ سہا لہ انسپکٹر عبد الغفور اے ایس آئیز محمد ریا ض ، محمد ذوالفقار و دیگروجوانوں پرمشتمل ٹیم تشکیل دی، تشکیلی ٹیم نے تمام تر وسائل بر ئو ے کا ر لا تے ہو ئے دو ڈکیت گینگز کے 04ملزمان کو 03افغا نیو ں سمیت گرفتارکر لیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان میںسمیع اللہ ، محمد ابر اہیم ، بصیر سا کنا ہا ئے شیر گڑ ھ افغا نستا ن اورمحمد وسیم ، محمد رمضا ن ، نعما ن علی ، بلا ل اور عدنا ن سا کنا ہا ئے تحصیل جڑ انو الہ ضلع فیصل آ باد کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن ، خنجر، نقدی اور طلا ئی زیو رات برآمد ، ملزمان نے تھا نہ لو ہی بھیر ، تھا نہ سہا لہ اور راولپنڈی میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی پولیس ٹیم میں شامل افسرا ن و ملازمان کی اس اچھی کا رکردگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا ا علان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :