انجمن طلباء اسلام پنجاب وفد کی اخترنواز گنجیرا سے ملاقات

دوبارہ بطور ڈی جی تعیناتی پر مبارکباد پھولوں کا گلاستہ اور مٹھائی پیش کی

جمعہ 11 اگست 2017 18:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) انجمن طلباء اسلام صوبہ پنجاب کے ناظم محمدارشد قادری اور سیکریڑی اطلاعات پنجاب محمد اکرم رضوی کی قیادت میں اے ٹی آئی کے وفد نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور دوبارہ بطور ڈی جی تعیناتی پر مبارکباد پھولوں کا گلاستہ اور مٹھائی پیش کی ۔

(جاری ہے)

انجمن کے رہنمائوں نے کہا کہ ڈاکٹر اختر نواز گنجیراکی بطور ڈی جی دوبارہ تعینانی حق اور سچ کی فتح ہے ۔ ڈاکٹر اختر نواز گنجیراپر ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ۔جھوٹے الزامات لگانے والوں کو سزا ملنی چاہیے ۔اس موقع پر مصطفائی تحریک پنجاب کے سنیئر نائب صدر ملک خالد مسعود گنجیرااور انجمن کے وفد میں طیب شیخ ،رانا اظہر ،جاوید رانجھا،وقار رانجھا،ملک خرم شہزاد اور دیگر شامل تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔طارق

متعلقہ عنوان :