کر پشن کر نیوالوں کی ’’نااہلی‘‘ہی آئین وقانون کی حکمرانی ہے ‘

چوہدری محمدسرور جب جمہوریت اور عوام خدمت کے نام پر ووٹ لیکر حکمران اپنی تجوریاں ’’فل ‘‘کر یں گے تو کوئی بھی انکو برداشت نہیں کر یگا ، سابق گورنر

جمعہ 11 اگست 2017 18:28

کر پشن کر نیوالوں کی ’’نااہلی‘‘ہی آئین وقانون کی حکمرانی ہے ‘
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن کر نیوالوں کی ’’نااہلی‘‘ہی آئین وقانون کی حکمرانی ہے ‘جب جمہوریت اور عوام خدمت کے نام پر ووٹ لیکر حکمران اپنی تجوریاں ’’فل ‘‘کر یں گے تو کوئی بھی انکو برداشت نہیں کر یگا ‘حکمران ملک اور قوم کی بجائے اپنی فکر میں لگے ہوئے ہیں مگر قوم انکو کسی صورت مزید برداشت نہیں کر یں گے ‘تحر یک انصاف آئین وقانون اور جمہو ریت کی بات کرتی ہے جسکے لیے ہر فروم پر جنگ لڑتے رہیں گے۔

اپنے دفتر میں پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ آئین وقانون کی حکمران تب ہی قائم ہوتی ہے جب طاقتوار لوگ بھی احتساب اور انصاف کے کٹہرے میں آتے ہیں بد قسمتی سے جب سے (ن) لیگ کے خلاف سپر یم کورٹ کا فیصلہ آیا ہے انکی قیادت اور جماعت مسلسل سپر یم کورٹ کا تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے اور معاملہ اب دھمکیوں تک پہنچ چکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ہی نہیں پوری قوم ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی کیلئے سپر یم کورٹ سمیت تمام قومی اداروں کے ساتھ ہیں اور ان اداروں کے خلاف حکمرانوں کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ملک میں جمہو ریت اور اداروں کا مکمل دفاع اور تحفظ کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کیلئے بھی بہتر ہوگا وہ سپر یم کورٹ اور دیگر اداروں کو تنقید کانشانہ بنانے کی بجائے حقائق کو تسلیم کر یں ۔

متعلقہ عنوان :