وفاقی حکومت کی ناکام پالیسی ، چینی کی قیمت 500روپے فی بوری اضافہ ہوگیا

جمعہ 11 اگست 2017 18:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) وفاقی حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث چینی کی قیمتوں میں500روپے فی بوری اضافہ ہو گیا ہے، جمعہ کے روز مارکیٹ میں چینی کی فی بوری5500روپے فروخت ہوئی ہے، جبکہ گزشتہ دنوں میں 5000روپے فی بوری فروخت ہوئی تھی، ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے، اس کی وجہ شوگر مل مافیا کی حکومت میں اجارہ داری رہے، حکومت نے 6لاکھ کو میٹرک ٹن چینی ملک سے برآمد کر دی ہے، جس کے باعث ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، نواز شریف کی حکومت نے چینی کی برآمد کے ساتھ ساتھ12ارب روپے بطور سبسڈی بھی شوگر مافیا کو دے چکی ہے، یہ چینی زیادہ تر شریف شوگر مل مافیا نے سٹور کر لیا ہے، مارکیٹ میں چینی کی قلت کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔