پنجاب حکومت ڈرگ ایکٹ 2017کے بارے میں فارماسوٹیکل انڈسٹری کے تحفظات کو فوری دور کرے،
خالد اقبال ملک فارماسوٹیکل انڈسٹری کا شمار پنجاب میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی صنعتوں میں ہوتا ہے ، صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس
جمعہ 11 اگست 2017 18:23
(جاری ہے)
اس کے علاوہ یہ انڈسٹری ہزاروں افراد کو روزگار فراہم کئے ہوئے ہے اور ملک کے ٹیکس ریونیو میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔
تاہم نئے قانون کے تحت اتنے زیادہ اختیارات دے دیئے گئے ہیں کہ اگر ان کا ناجائز استعمال کیا گیا تو اس انڈسٹری کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ڈرگ ایکٹ 2017میں مزید سخت سزائیں اور جرمانے بھی متعارف کرائے گئے ہیں جن کی وجہ سے اس شعبے کا کاروبار کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ خالد اقبال ملک نے کہا کہ فارماسوٹیکل شعبے تاجروصنعتکارپنجاب حکومت کی طرف سے جعلی ادویات کو ختم کرنے کی مہم کی حمایت کرتے ہیں تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پنجاب حکومت ایسے سخت سزائیں و جرمانے متعارف نہ کرائے جن کی وجہ سے فارماسوٹیکل شعبے کی کاروباری برادری کو ان جرائم کی سزا بھگتنی پڑے جو انہوں نے نہ کئے ہوں۔انہوں نے کہا کہ فارماسوٹیکل انڈسٹری مزید بہتر ترقی کرنے اور ملک کی اقتصادی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے تاہم نئے قانون کی بعض شرائط سے اس شعبے کا کاروبار کرنے والوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے جس وجہ سے انہوں نے شدید احتجاج بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارما انڈسٹری کے تمام سٹیک ہولڈرز جدید سائنسی طریقے سے ادویات کی تقسیم کا نظام بہتر کرنے کی کوششوں میں پنجاب حکومت کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں تاہم حکومت مذکورہ ایکٹ کے بارے میں ان کے تمام جائز تحفظات دور کرے اور بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرے۔آئی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مذکورہ قانون پر فارما انڈسٹری کے تحفظات دور کرنے کیلئے ان کے ساتھ متعدد اجلاس منعقد کئے لیکن بغیر ان کو اعتماد میں لئے اچانک نیا قانون نافذ کر دیا گیا جس اس شعبے کے تاجروں وصنعتکاروں کو مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت ڈرگ ایکٹ 2017پر نظرثانی کرے اور ملک کے وسیع تر مفاد میں فارما انڈسٹری کے خدشات کو دور کرنے کی کوشش کرے تا کہ یہ صنعت سازگار ماحول میں مزید بہتر ترقی کر سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ
-
ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین
-
شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.