پاکستان اور چین نے تین درجن سے زائد تجارتی معاہدوں پر دستخط کردیئے

325 ملین ڈالرز لاگت سے زائد سازوسامان بیجنگ برآمد کیا جائے گا، رپورٹ

جمعہ 11 اگست 2017 18:23

پاکستان اور چین نے تین درجن سے زائد تجارتی معاہدوں پر دستخط کردیئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) پاکستان اور چین نے تین درجن سے زائد تجارتی معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں جس کے ذریعی325 ملین ڈالرز لاگت سے زائد سازوسامان بیجنگ برآمد کیا جائے گا۔ اس کامقصد بزنس پر پڑنے والے پرائیویٹ تاجروں اور بزنس مینوں کے خدشات کو دور کرنا ہے جو حکومتی سطح کے تجارت سے پڑنے والے تھے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدوں پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی تھی جس میں 18 چینی کمپنیوں نے 38 تجارتی معاہدے کئے جس کی لاگت325 ملین ڈالرز ہے۔

ان معاہدوں کے ذریعے الیکڑک کاپر، فش میل،سمندری غذا اور سنگ مرمر سمیت دیگر اشیاء کی برآمد کو آسان بنایا جائے گا۔تقریب میں پاکستان میں چینی سفیرونگ ڈانگ اور ٹی ڈیپ کے سیکرٹری امان خان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :