نیب کیسز:وزیر اعظم نے اسحاق ڈار کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا

جمعہ 11 اگست 2017 18:18

نیب کیسز:وزیر اعظم نے اسحاق ڈار کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کی چیئرمین شپ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب کیسز کی وجہ سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا ، میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب میں دائر ہونے والے ریفرنسز کی وجہ سے ای سی سی کی چیئرمین شپ واپس لے لی، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین اب خود شاہد خاقان عباسی ہونگے، جنہوں نے اس میں مزید وزارتوں کو شامل کر لیا ہے، جن میں ریلوے پاور، کمیونیکیشن، شماریات،ور نجکاری شامل ہے، تاہم وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ملک میں عدم موجودگی پر اسحاق ڈار صدارت کریں گے۔۔

متعلقہ عنوان :