حیسکو دوڑ کا کارنامہ شہری کو بارہ یوم کا بل 30 ہزار روپے سے زائد کا ارسال

حیسکو نے نیا میٹر لگانے کے بجائے پرانا میٹر ہٹاکر میری بجلی منقطع کردی،شہری کی دہائی

جمعہ 11 اگست 2017 18:18

دوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) حیسکو دوڑ کا کارنامہ شہری کو بارہ یوم کا بل 30 ہزار روپے سے زائد کا ارسال،شہری بل درست کرانے کے لئے چکر کاٹنے پر مجبور،تفصیلات کے مطابق دوڑ کے علاقے رضا آباد کے رہائیشی اسدالرحمان نے بتایا کہ حیسکو دوڑ کے میٹر سپروائیزر اور میٹر ریڈر نے انکے میٹر نمبرS-P4667214کامئی 2017کا ایک ماہ کا بل30511روپے کاحیسکو دوڑ غیرقانونی طور پر ارسال کیا مئی کے بل میں MCOتاریخ01/05/17درج ہے،جبکہ بل میں ریڈنگ کی تاریخ12/05/17ہے،بارہ دنوں میں اس قدر1464یونٹ کس طرح استعمال ہوسکتے ہیں،حیسکو دوڑ کے میٹر سپروائیزر اور میٹر ریڈر نے استعمال شدہ میٹر کا فوٹو اور ریڈنگ ارسال کی ہے،جوکہ ان کے ساتھ ظلم ہے،اسد الرحمان نے بتایاکہ کو میٹر ریڈ نے انہیں کہا کہ تمہارا میٹر خراب ہوگیا ہے،نیا میٹر لگانے کے لئے ڈیمانڈ نوٹس جمع کرادو،جس پر انہوں نے حیسکو دوڑ کے آفس جاکر 2500روپے کا ڈیمانڈ نوٹس لے کر جمع کرادیا،اور حیسکو ایس ڈی او آفس میں دے دیا،اور انہیں کہا کہ اب میرا میٹر تبدیل کردو،تو انہوں نے کہا کہ میٹر جلد تبدیل کردیں گے،مگر میرا میٹر تبدیل نہیں ہوا،بلکہ حیسکو دوڑ نے نیا میٹر لگانے کے بجائے پرانا میٹر ہٹاکر میری بجلی منقطع کردی،جسکے بعد انہوںنے پڑوسی سے تار لیکر گزارہ کیا،اسد الرحمان نے بتایا کہ اپریل 2017کے بل میں میرے میٹر کو ڈفیکیٹ ظاہر کرکے 156یونٹ کا بل ارسال کیا گیا،جب اپریل میں156یونٹ ہیں تو مئی میں اس قدر زائد یونٹ کا بل کیوں ارسال کیا گیا،دوبار انہیںREPLACEDبل ارسال کئے گئے،انہوں نے میٹر کی تبدیلی کے لئے کئی بار حیسکو دوڑ کے چکر لگائے،مگر میٹر تبدیل نہیں کیا گیا،انہوں نے ایس ای حیسکو سرکل نوابشاہ کو درخواست دی،ایس ای نے ایس ڈی او کو کاوائی کے لئے لکھا،اور فون کرکے میٹر تبدیل کرنے اور میٹر ریڈر کے خلاف کاروائی کے احکامات دیئے،مگر کوئی کاروائی نہیں ہوئی،انہوں نے درخواست کی کاپی ایس ڈی او کو دی ایس ڈی او نے میٹر سپروایئزر فقیر علی سے رپورٹ طلب کی،میٹر سپروایئزر فقیر علی نے لوڈ شیٹ میں1464یونٹ اپریل2016میں ظاہر کئے ہیں،جبکہ اپریل2016میں 99یونٹ بل میں تھے،میٹر سپروائیزرجھوٹی لوڈ شیٹ بنانے کے ماہر ہیں،انکے خلاف کاروائی ہونی چاہئے،جبکہ میٹر سپروائیزر نے 25/05/17کو اپنی رپورٹ بھی جھوٹی تیار کی،جس میںانکے میٹر نمبرs-p4667214کو درست قرار دے کر اس میں1550 یونٹ تحریر کئے ہیں،اسد الرحمان نے بتایا کہ فروری اور مارچ کے بل میں ریڈنگ10084کا اندراج ہے ،اس حساب سے انکے حیسکو کے ذمہ8534یونٹ ہوتے ہیں،اسدارحمان نے اعلٰی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :