کراچی ، عزیزآبادمیںڈی ایس پی ٹریفک کی گاڑی پرنامعلوم دہشت گردوںکی فائرنگ ،

ڈی ایس پی ٹریفک عزیزآباداوران کاڈرائیورشہید

جمعہ 11 اگست 2017 18:18

کراچی ، عزیزآبادمیںڈی ایس پی ٹریفک کی گاڑی پرنامعلوم دہشت گردوںکی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) جمعہ کی صبح سویرے عزیزآبادمیںڈی ایس پی ٹریفک کی گاڑی پرنامعلوم دہشت گردوںکی فائرنگ ،ڈی ایس پی ٹریفک عزیزآباداوران کاڈرائیورشہیدہوگئے ،پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی ،جائے وقوعہ سے تمام شواہد جمع کرلیے گئے ،تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح عزیزآبادکے علاقے شہیدملت گرلزکالج کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواردہشت گردوںنے ڈی ایس پی ٹریفک کی گاڑی نمبرSP 189-Aپراندھادھندفائرنگ دی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی ٹریفک لیاقت آبادحنیف خان اوران کاڈرائیورسلطان شدیدزخمی ہوگئے ۔

جنہیں طبی امدادکیلئے قریبی اسپتال منتقل کیاگیا،جہاںپرزخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے دونوںدم توڑگئے ،واقعہ کے فورابعدپولیس اوررینجرزکی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اورجائے وقوعہ سے تمام افرادکودورکرنے کے بعدجائے وقوعہ کامعائنہ کیااورتمام شواہداکھٹے کیے ،ذرائع کاکہناہے کہ جائے وقوعہ سے تیس بوراورنائن ایم ایم پستول کی گولیوںکے 15سے زائد خول برآمدہوئے اوراس واقعے میں دومختلف قسم کے بورکے پستول کااستعمال ہواہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کاکہناہے کہ ڈی ایس پی ٹریفک لیاقت آبادحنیف گھرسے ڈیوٹی پرآرہے تھے کہ نامعلوم دہشت گردوںنے ان کی گاڑی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی اوران کاڈرائیورشہیدہوگئے ہیں،پولیس نے مزیدبتایاکہ مذکورہ حملہ کرنے والے 2موٹرسائیکل پرسوارتھے جن کی تعداد4بتائی جاتی ہے ،عینی شاہدین کاکہناہے کہ ملزمان نے پینٹ شرٹ اورقمیض شلوارپہنی ہوئی تھی اورانہوںنے اپناچہرہ چھپایاہواتھا۔مذکورہ واقعہ کے بعدپولیس کے اعلی افسران اوررینجرزکے اعلی افسران موقع پرپہنچ گئے ہیںاورجائے وقوعہ کامعائنہ کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :