نئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے لئے وفاقی حکومت نے صوبے کو چار نام ارسال کردیئے

جمعہ 11 اگست 2017 18:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) نئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے لئے وفاقی حکومت نے صوبے کو چار نام ارسال کردیئے ہیں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا عابد سعید انیس اگست کو ریٹائرڈ ہو رہے ہیں نئے چیف سیکرٹری کی تقرری کے لئے گریڈ اکیس اور گریڈ بائیس کے افسران کے ناموں پر غور کیا جارہاہے ذرائع نے بتایا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے صوبائی حکومت کو نئے چیف سیکرٹری کی تقرری کے لئے چار نام ارسال کردیئے ہیں اور صوبائی حکومت نے ان چار نا موں پر غور کر رہی ہے صوبائی حکومت کی منظوری کے بعد خیبرپختونخوا حکومت اپنی سفارشات وفاق کو ارسال کریگی جس کے بعد وفاق کی جانب سے نئے چیف سیکرٹری کی تقرری عمل میں لائیگی ۔

(جاری ہے)

موجودہ دور حکومت میں چوتھے نئے چیف سیکرٹری کی تقرری عمل میں لائی جائیگی نئے چیف سیکرٹری کی تقرری کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے ان چار ناموں پر غور شروع کردیاہے

متعلقہ عنوان :