شہر میں ڈینگی وائرس کے حوالے سے رپورٹ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ارسال کردی

جمعہ 11 اگست 2017 18:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) شہر میں ڈینگی وائرس کے حوالے سے رپورٹ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ارسال کردی ہے تہکال اوراس کے گردنواح کے علاقوں میں ڈینگی وائرس کے بڑھتے ہو ئے وباء کے پیش نظر صوبائی حکومت نے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی تھی جس پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی وائرس کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے اقدامات ، جاں بحق ہونے والے افراد ، ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور اب تک ہونے والے اقدامات کے بارے میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو آگاہ کردیاہے ڈینگی وائرس سے اب تک غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سات افراد جبکہ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ایک بچی جاں بحق ہو چکی ہے خیبرپختونخوا حکومت کو ارسال کردہ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ڈینگی وائرس پر قابو پالیا گیا ہے اور صرف 205افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :