فرنٹیئرکور کے ہیڈ کوارٹر ،ریڈیو پاکستان ، صوبائی اسمبلی سمیت دیگر سرکاری مقامات کو انتہائی خوبصورتی برقی قمقوں سے سجا دیا گیا

جمعہ 11 اگست 2017 18:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں جشن آزادی کی تیاری کے سلسلے میں فرنٹیئرکور کے ہیڈ کوارٹر ،ریڈیو پاکستان ، صوبائی اسمبلی سمیت دیگر سرکاری مقامات کو انتہائی خوبصورتی برقی قمقوں سے سجا دیا گیاہے یوم آزادی کی تقریبات کو حتمی شکل دیدیا گیاہے شہر بھرمیں جگہ جگہ پر جشن آزادی کے لئے پرچموں کی فروخت ہو رہی ہے جبکہ گاڑیوں پربھی قومی پرچم لگائے گئے ہیں بعض مقامات پر برقی قمقوں کے لئے چوری کی بجلی بھی استعمال کی جارہی ہیں سرکاری اورغیر سرکاری مقامات کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے جو کہ رات کے اوقات کار میں انتہائی دلکش منظر پیش کررہا ہے فرنٹیئر ہیڈ کوارٹر کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے ۔