ایف آر ٹانک سے اغواء ہونے والے آئل اینڈ گیس کمپنی کے چاروں اہلکاروں کے بارے میں رپورٹ طلب

جمعہ 11 اگست 2017 18:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) ایف آر ٹانک سے اغواء ہونے والے آئل اینڈ گیس کمپنی کے چاروں اہلکاروں کے بارے میں رپورٹ طلب کی گئی ہے ایف آرٹانک کے گزشتہ روز آئل اینڈ گیس کا سروے کرنے والی کمپنی کے چار اہلکاروں کوایف آرکے علاقے سے اغواء کیا گیا تھا ایف آرٹانک سے اغواء ہونے والے چاروں اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی کے لئے کمپنی کی جانب سے بھی صوبائی حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے اغواء ہونے والے ریاض ، محمد امیر ، شوکت ، زوار خان میں بعض کاتعلق پنجا ب سے جبکہ بعض کا تعلق لکی مروت سے ہے فاٹا سیکرٹریٹ اور گورنر سیکرٹریٹ نے اغواء ہونے والے اہلکاروں کے بارے میں رپورٹ طلب کی ہے اس سے قبل بھی وزیرستان اور دیگرعلاقوں سے آئل اینڈ گیس کمپنی کے اہلکاروں کو اغواء کیا تھاگیاتھا جنہیں بعدازاں بازیاب کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :