نواز شریف کا حال چور مچائے شور جیسا ہے،طاہر القادری

شریف برادران کو اداروں کیخلاف محاذ آرائی نہیں کرنی چاہئے،گفتگو

جمعہ 11 اگست 2017 18:13

نواز شریف کا حال چور مچائے شور جیسا ہے،طاہر القادری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا حال چور مچائے شور جیسا ہے ان کی ریلی گاڑیوں کاتیز رفتارقافلہ بن چکا ہے نواز شریف کو اداروں کیخلاف محاذ آرائی نہیں کرنی چاہئے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ انہیں آئینی مدت پوری نہیں کرنے دی گئی انہوں نے کہا کہ انفارمیشن کا حق سوشل جسٹس اور دیگر مسائل پر میاں صاحب کو آئین کیوں بھول جاتا ہے اگر میاں صاحب گھر ہی آنا چاہتے تو عدالت اور فوج جیسے اداروں کو اپنی تنقید کا نشانہ کیوں بنا رہے ہیں طاہر القادری نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ منظر عام پر لانا ان کی آئینی حق ہے جس کو پامال کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ تین سال سے اپنے پارٹی کے چودہ قتلوں کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف این اے حلقہ ایک سو دو سے کاغذات نامزدگی اس لئے جمع نہیں کروائے کہ شہباز شریف کو پتہ تھا کہ وہ کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہیں وہ نااہل ہو جائینگے طاہرالقادری نے کہاکہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے خون کا بدلہ ہر صورت لیں گے۔

متعلقہ عنوان :