عدلیہ مخالف تقریر:نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر

جمعہ 11 اگست 2017 18:13

عدلیہ مخالف تقریر:نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست لاہور ہائی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقریر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ، لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی یہ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جی ٹی روڈ ریلی کے دوران خطاب کر کے سپریم کورٹ کے ججز کو تضحیک کا نشانہ بنا رہے ہیں، نواز شریف کی تقاریر سپریم کورٹ پر حملہ اور آئین کے ساتھ بغاوت ہے، پیمرا بھی نواز شریف کے ساتھ ملا ہوا ہے جس کی وجہ سے نواز شریف کی تقاریر میڈیا پر نشر کرنے سے نہیں روکی جا رہی ہیں درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نواز شریف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اور پیمرا کو بھی حکم دیا جائے کہ نواز شریف کی سپریم کورٹ کیخلاف تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔

متعلقہ عنوان :