پاک چین صنعتی تعاون پاکستان کو خطے میں پیداواری مرکز بنا دے گا

صنعتی زونز کے قیام سے مقامی صنعت کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے، وزارت منصوبہ بندی و ترقیات

جمعہ 11 اگست 2017 18:13

پاک چین صنعتی تعاون پاکستان کو خطے میں پیداواری مرکز بنا دے گا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) پاک چین صنعتی تعاون پاکستان کو خطے میں پیداواری مرکز بنا دے گا، صنعتی زونز کے قیام سے مقامی صنعت کاروں کے لئے سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔ چین کی صنعت پاکستانی صنعت کے لئے خطرہ نہیں بلکہ تجربہ مہارت اور سیکھنے کے مواقع لائے گی، چینی صنعتوں کی پاکستان میں منتقلی سے پاکستان کا صنعتی شعبہ مستحکم ہوگا، چینی صنعتوں کی پاکستان میں منتقلی سے بے روزگاری کا خاتمہ، مختلف شعبوں میں معلومات کا تبادلہ اور مہارت میں اضافہ ہوگا۔

کو وزارت منصوبہ بندی وترقیات کے حکام نے کہا کہ کہا کہ ملک کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، فاٹا اور آزاد کشمیر میں 9 صنعتی زونز بنائیں جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ چھٹی جے سی سی اجلاس میں پاک چین صنعتی تعاون کے شعبے میں کام مزید تیز کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاک چین صنعتی تعاون کے تحت صوبوں کی جانب سے منتخب 9 زونز کی شمولیت کا فیصلہ ہوا، اس مقصد کیلئے صوبوں نے مختلف مقامات کی نشاندہی کی تھی جن میں خیبر پختونخوا کی جانب سے رشکئی اکنامک زون اور سندھ کی جانب سے چائنہ اکنامک زون داریجی، بلوچستان کی جانب سے بوستان اکنامک زون اورپنجاب کی جانب سے چائنہ اکنامک زون شیخوپورہ، گلگت بلتستان کی جانب سے مقپونداس گلگت جبکہ کشمیر کی جانب سے بھمبر صنعتی زون کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی تھی، دارالحکومت اسلام آباد میں آئی سی ٹی ماڈل انڈسٹریل زون اورپورٹ قاسم میں پاکستان سٹیل میل کی اراضی پرانڈسٹریل پارک بنانے جبکہ فاٹا کی جانب سے مومند ماربل انڈسٹریل زون بنانیں جائیں گے۔

سی پیک کے دوسرے مرحلے میں چین کے تعاون سے پاکستان میں صنعتی زونز قائم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :