Live Updates

عمران خان نے 23 اگست کو مردان میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا

جمعہ 11 اگست 2017 18:10

عمران خان نے 23 اگست کو مردان میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نواز شریف کی ریلی اور این اے 120 میں جاری مہم کے باعث 23اگست کو مردان میں ہونیوالا جلسہ ملتوی کردیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز اپنے جاری بیان میں عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی اور مہم کا مقابلے کرنے کیلئے پارٹی عہدیداروں کو مردان جلسے کی تاریخ تبدیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جلسے کیلئے یہ وقت مناسب نہیں اس وقت میں نیشنل کمپین میں مصروف ہوں جبکہ اگست کے بعد جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان کرینگے انہوں نے کہا کہ نواز شریف ریلی کے ذریعے اپنے آپ کو کرپشن کیسز سے بچانے کیلئے سپریم کورٹ پر حملہ کرنے کی مہم چلا رہے ہیں مگر ہماری پوری نظر معاملات پر ہے نواز شریف کو اداروں پر حملے اور عدلیہ کیخلاف اس مہم کا بھرپور مقابلہ کرینگے عمران خان نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد انٹرا پارٹی انتخابات کرائینگے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :