سینیٹ کمیٹی برائے ترقی یافتہ علاقہ جات کا اجلاس

این سی ایچ ڈی ملازمین کے تحفظات پندرہ دن میں کلیئر کرکے کمیٹی کو رپورٹ کرنیکی سفارش ملک بھر میں پھیلے این سی ایچ ڈی ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کام شروع کردیا ہے، چیئرمین این سی ایچ ڈی روزینہ عالم خان کی بریفنگ

جمعہ 11 اگست 2017 18:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) سینٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کی سب کمیٹی نے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ حکام کو احتجاج پر بیٹھے این سی ایچ ڈی ملازمین کے تحفظات پندرہ دن میں کلیئر کرکے کمیٹی کو رپورٹ کرنے کی سفارش کی ہے چیئرمین این سی ایچ ڈی روزینہ عالم خان نے کمیٹی کو بتایا کہ مئی 2015ء سے ذمہ داریاں سنبھالنے تک این سی ایچ ڈی کیسروس رولز تک نہیں بنائے جاسکے تھے ابتدائی دنوں میں اس خامی کو دور کرنے اور اس خامی کے نتیجے میں ملک بھر میں پھیلے این سی ایچ ڈی ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کام شروع کردیا ہے کمیٹی میں اپنے تحفظات کی تشریح کیلئے بلائے گئے احتجاج پر بیٹھے این سی ایچ ڈی ملازمین نے کمیٹی کو بتایا کہ حکام بالا کی طرف سے عرصہ دراز سے کنٹریکٹ بنیادوں پرکام کرنے والے این سی ایچ ڈی ملازمین کی تنخواہیں رکوا کر من پسند افراد کو کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی کیا جارہا ہے عرصہ چھ ماہ سے ملک کے طول و عرض میں کام کرنے والے این سی ایچ ڈی کے کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں کمیٹی نے این سی ایچ ڈی کے اساتذہ کی مہنگائی کے اس دور میں بھی آٹھ ہزار روپے تنخواہ مقرر کئے جانے پر چیئر پرسن ایچ سی ایچ ڈی روزینہ عالم خان کو ہدایت کی کہ آپ حکومتی بینچ سے ہیں ان پرسان حال اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کیلئے اقدامات اٹھا کر دعائیں لیں کمیٹی نے مزید کہا کہ اساتذہ کی تنخواہوں کی جگہ اعزازیہ کا لفظ حذف کرکے تنخواہ استعمال کیا جائے تاکہ اپنے جائز حقوق سے محروم فیلڈ سٹاف کے مسائل ختم ہوسکیں ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن نے بتایا کہ فنڈز کی کمی کے سبب تنخواہوں کی ادائیگیوں میں دشواریوں کاسامنا ہے کمیٹی نے فنانس ڈویژن کو این سی ایچ ڈی کے فنڈز کے اجراء میں تاخیر حربے استعمال کرنے سے منع کرتے ہوئے فیلڈ سٹاف کی تنخواہوں کی ادائیگیوں کیلئے فوری طور پر فنڈز جاری کرنے کی سفارش کی ہے کمیٹی کااجلاس کنوینر سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت منعقد ہوا سینیٹر گیان چند اور وزارت تعلیم اور این سی ایچ ڈی کے حکام بھی شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :