گزشتہ مالی سال کے دوران کیمکل اورفارما مصنوعات کی برآمدات میں 9.2فیصد اضافہ

جمعہ 11 اگست 2017 18:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء)گزشتہ مالی سال کے دوران کیمکل اورفارما مصنوعات کی برآمدات میں 9.2فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق 30جون 2017کو ختم ہونے والے سال کے دوران کیمکل اورفارما مصنوعات کی برآمدات کا حجم 878.466ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ مالی سال 2015-16میں کیمکل اورفارما مصنوعات کی برآمدات سے 804.335ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا،یوں کیمکل اورفارما مصنوعات کی برآمدات میں مجموعی طور پر 9.2فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد وشمار کے مطابق اسی عرصہ کے دوران 9029میٹرک ٹن فارماسوٹیکل مصنوعات کی برآمدات ہوئیں جس سے 212.291ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جبکہ پیوستہ سال میں فارما مصنوعات کی برآمدات سے 204.846ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا گیا ،اس طرح فارما مصنوعات کی برآمدات میں مجموعی طور پر3.63فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔